کترینا کیف سلمان خان سے متعلق کیا افواہیں پھیلارہی ہیں؟

Samaa Web Desk
September 7, 2018

بالی ووڈ کے مسٹر دبنگ سلمان خان نے میڈیا پر آنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کترینا کیف بگ باس 12 کی میزبانی نہیں کریں گی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، سلمان خان کا کہنا ہے کہ کترینا کیف ان کے ساتھ بگ باس12 کی میزبانی کرنے میں دلچسپی رکھتی تھیں۔

سلمان خان کہتے ہیں کہ اس طرح کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں اور یہ خبریں صرف افواہیں ہیں، شاید کترینا نے ہی یہ افواہ پھیلائی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ کترینا کیف نے ان سے پوچھا تھا کہ کیا اس دفعہ بگ باس میں جوڑیوں کو مدعو کیا جائے، جس پر سلمان خان نے اثبات میں جواب دیا۔

سلمان خان کے مطابق کترینا کیف نے کہا کہ وہ اس دفعہ ان کے ساتھ بگ باس کی میزبانی کرنا چاہیں گی۔

سلمان خان بتاتے ہیں کہ ایک دن میں ان کو ڈھیروں کالیں موصول ہوتی ہیں اور سب کا اصرار ہوتا ہے کہ انہیں بھی بگ باس میں مدعو کیا جائے، تاہم سلمان سب کو یہی کہتے ہیں کہ وہ کاسٹنگ ٹیم کا حصہ نہیں۔