یوم دفاع کی مرکزی تقریب ، گلوکار عاطف اسلم کا شاندار ملی نغمہ

September 6, 2018

یوم دفاع کے موقع پر گلوکارعاطف اسلم کا نیا گانا ریلیز جس میں ملک و قوم کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

گلوکار عاطف اسلم نے آرمی ہیڈ کورٹر جی ایچ کیو میں منعقد ہونے والی یوم دفاع کی مرکزی تقریب میں لائیو پرفارمنس پیش کرکے شائقین کے دلوں کو خوب گرمایا۔

عاطف اسلم نے آئی ایس پی آر کے اشتراک سے یوم دفاع کے موقع پر نیا گانا ’ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ ریلیز کیا ہے جس میں 1965 کی جنگ میں حصہ لینے والے شہدا کی قربانیوں کو سراہا گیا ہے۔

تقریب میں آرمی چیف نے وزیراعظم کے ہمراہ یادگار شہدا پر پھول چڑھائے جبکہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے کی سلامی سے مرکزی تقریب میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔