رنگوں سے کھیلنے اور تصویروں کو زبان دینے کا نام ہي مصوری ہے ، مصور اپنے فن سے قلم اور رنگوں کے ملاپ کے بعد حقیقی عکس کینوس پر ڈھال دیتے ہیں ۔ کراچی کے میریٹ ہوٹل میں منعقد ہونے والی دو روزہ نمائش میں ہاشو گروپ کی جانب سے مصور ماسٹر اقبال مہدی کے...
رنگوں سے کھیلنے اور تصویروں کو زبان دینے کا نام ہي مصوری ہے ، مصور اپنے فن سے قلم اور رنگوں کے ملاپ کے بعد حقیقی عکس کینوس پر ڈھال دیتے ہیں ۔
کراچی کے میریٹ ہوٹل میں منعقد ہونے والی دو روزہ نمائش میں ہاشو گروپ کی جانب سے مصور ماسٹر اقبال مہدی کے فن پاروں کی نمائش کی گئی،اقبال مہدی کا شمار پاکستان کے نامور مصوروں میں کیا جاتا ہے ان کی وفات سال 2008ء کراچی میں ہوئی ۔
نمائش کا موضوع خوشیوں کے پھیلاؤ پر مبنی تھا۔ نمائش کی مارکیٹنگ کمیونیکیشن مینجر لیلیٰ فرح نے بتایا کہ اقبال مہدی کی مصوری کو پہلی بار نیلام کیا جارہا ہے، نیلامی سے حاصل ہونیوالی رقم کو ترقی پذیر علاقوں میں عوام کی فلاح کیلئے خرچ کیا جائے گا۔
نمائش میں فن پاروں کے ساتھ ساتھ ایک ونٹیج کار بھی پیش کی گئی، جس کی خوبصورتی اپنی مثال آپ ہے۔
نمائش کا افتتاح پاکستان کے نامور مصنف انور مقصود نے کیا، تقریب میں شہر کی اہم شخصیات سمیت فنون لطیفہ میں دلچسپی رکھنے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔