اسلام آباد میں موسیقی کی محفل نے رنگ جمادیا

September 6, 2018

اسلام آباد میں سجی موسیقی کی محفل جس میں  بڑوں کیساتھ چھوٹے استادوں نے بھی فن کے ایسے جوہر دکھائے کہ حاضرین بے اختیار جھوم اٹھے۔

اسلام آباد میں سجی شام موسیقی میں ننھے فنکاروں نے سروں کا ایسا جادو جگایا کہ محفل کو چار چاند لگ گئے۔

شاگردوں کے بعد استادوں کی باری آئی تو سننے والے سر دھننے پر مجبور ہوگئے۔سامعین کا کہنا تھا کہ پاکستانی موسیقی کی مٹھاس سب غم بھلا دیتی ہے ۔

ہارمونیم اور طبلے کی سنگت نے شام موسیقی کو یادگار بنا دیا۔اسلام آباد کی سہانی شام اور سریلے فنکاروں کی شاندار پرفارمنس نے سماں باندھ دیا۔