اداکارہ سونالی باندرے کی نئی تصاویر نے سب کو حیران کردیا

September 5, 2018

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونالی باندرے نے کینسر کے مرض سے نجات پانے کے بعد اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔

بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے ان دنوں کینسر کے علاج کیلئے امریکہ میں موجود ہیں اور اس موذی مرض سے نجات پانے کے بعد صحتیابی کی جانب گامزن ہیں۔

سونالی نے بتایا کہ بیماری کے دوران پریانکا چوپڑا نے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور بیماری سے صحتیاب ہونے کیلئے ان کی مدد کی۔

اداکارہ نے نئی تصویر میں سرخ لال رنگ کی لپسٹک ، اونچی ہیل اور ایک لمبے بالوں والی وگ پہن رکھی ہے ، اپنے سماجی رابطے کے اکائونٹ پر ایک پیغام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ بطور فنکار ہر وقت اچھا لگنا ان کی مجبوری ہے۔

یاد رہے کہ سونالی باندرے نے جولائی میں اس راز سے پردہ اٹھایا تھا کہ انہیں کینسر ہے اور وہ اس کا علاج کروا رہی ہیں۔