اداکار دلیپ کمار کی طبعیت ناساز، اسپتال منتقل

September 5, 2018

لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی طبعیت ناساز ہوگئی جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 95 سالہ اداکار دلیپ کمار کو سینے میں انفیکشن کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس کے بعد انہیں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

اداکار دلپ کمار نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ میں اسپتال منتقل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے دعا کی اپیل بھی کردی ہے ۔

واضح رہے کہ دلیپ کمار کو ان کے شاندار کیریئر پر صرف ہندوستانی حکومت نے ہی نہیں بلکہ حکومت پاکستان نے بھی کئی اعزازات سے نوازا ہے۔