سنجے دت اور مادھوری ڈکشت ایک بار پھر ساتھ

Samaa Web Desk
September 4, 2018

بالی ووڈ اداکار سنجے دت اور مادھوری ڈکشت فلم ’کلنک‘میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خبریں سامنے آرہی تھیں کہ اداکارہ مادھوری ڈکشت اور سنجے دت فلم ’کلنک‘کے کسی بھی منظر میں ایک ساتھ دکھائیں دیں گے لیکن یہ تمام افواہیں غلط ثابت ہوئیں۔

دونوں اداکار فلم کے چند مناظر میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے جن کی عکسبندی ممبئی میں مکمل کی گئی ہے جس کے بعد اب مادھوری فلم کے گانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں ورون دھون، عالیہ بھٹ، ادیتیا رائے کپور بھی شامل ہیں، جو آئندہ سال 19اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔