پنجاب میں سنیما کے باہر فلموں کے ’بیہودہ‘ بل بورڈز لگانے پر پابندی عائد

Samaa Web Desk
August 30, 2018

وزیر اطلاعات پنجاب نے صوبے بھر میں سنیما کے باہر فلموں کے بیہودہ بل بورڈز لگانے پر پابندی عائد کردی ہے ۔

پنجاب کے نئے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اعلان کیا ہے کہ اگر کسی سینما کے باہر فلموں کے بیہودہ بل بورڈز لگے نظر آئے تو اس سینما کو بند کردیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ تین دن کے بعد تمام سینما اس اقدام کے پابند ہونگے اگر کسی نے خلاف ورزی کی تو پہلے جرمانہ لگایا جائے گا دوسری صورت میں سینما کو سیل کردیا جائے گا ۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بڑے بڑے بل بورڈز پر نیم برہنہ خواتین تصاویر عیاں کرنا کہاں کی انسانیت ہے، اس اقدام پروزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو تنقید کا سامنا ہے