چترال کی وادی کیلاش میں ہزاروں سال قدیم اوچال کاتہوار جاری

zahidjaan
August 28, 2018
 

چترال کے وادی کیلاش میں ہزاروں سال بعد مسلمان اور کیلاشی قبیلے کے لوگ پہلی بار اکٹھے عید اور سالانہ تہوار اوچال مناریے ہیں

"اوچال"  کیلاش میں ہزاروں سال پرانا تہوارہے۔ ملکی اورغیرملکی سیاحوں کی بڑی تعداد کیلاش پہنچ گئی۔ سالانہ تہواراوچال نے خوشیوں کے رنگ بھر دئےہیں۔

رنگین دھاگوں اور موتیوں سے سجے کپڑےزیب تن کی ہوئی سجی سنوری خواتین نےعلاقائی دھنوں پر رقص کیا تومرد بھی روایتی موسیقی پر جھوم اٹھے۔

نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ بھی تقریب میں شامل ہوئے۔ مقامی بزرگوں کے مطابق گندم کی فصل پکنے کے بعد  یہ تہوارمنایا جاتا ہے۔