اداکار ہمایوں سعید اور اداکارہ کبرا خان کا بہکا رے گانے پر ڈانس

August 26, 2018

فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 نے ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں دھوم مچادی ہے فلم نے چند دنوں میں 15 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے ریکارڈ بنالیا ہے ۔

فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 کی ریلز سے قبل پروموشن کے دوران اداکار ہمایوں سعید اور کبرا خان نے فلم نے گانے ’بہکا رے ‘ پر ڈانس کیا جو سوشل میڈیا سائٹ پر بے حد پسند کیا گیا ۔

فلم کی کاسٹ میں اداکار ہمایوں سعید ، واسع چوہدری ، احمد بٹ ، عظمیٰ خان، فہد مصطفیٰ ، ماورا حسین ، کبرا خان ، سہیل احمد اور عمر شہزاد شامل ہیں فلم کے ڈائیکٹر ندیم بیگ ہیں جبکہ ہمایوں سعید نے اسے پروڈیوس کیا ہے ۔

واضح رہے کہ جوانی پھر نہیں آنی 2015 میں ریلیز کی گئی تھی جس نے باکس آفس پر کامیابی کے بعد اس کا سیکوئل ریلیز کیا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ ایکشن، ڈراما، افراتفری، مذاق مستی اور رومانس سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی کے پہلے پارٹ کی کہانی اُن چار دوستوں کے گرد گھومتی تھی جو اپنی شادی شدہ زندگی سے پریشان تھے اور اپنی ذمہ داریوں سے نالاں ہوکر دباؤ کا شکار تھے۔