خطرناک جانوروں کے درمیان پلنے والے بچے کی کہانی

Samaa Web Desk
August 25, 2018

ہالی ووڈ کی نئی ایڈونچر ولم موگلی کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم رواں برس 19اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

اداکار و ہدایت کار اینڈی سیرکس کی یہ سنسنی خیز فلم برٹش انڈین رائٹرکے مشہور و زمانہ ناول دی جنگل بک سے ماخوذ ہے۔ فلم کی کہانی موگلی نامی ایسے یتیم بچے کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی تربیت گھنے جنگلات میں خطرناک جانور کے درمیان ہوتی ہے۔