فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی

Samaa Web Desk
August 24, 2018

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم جوانی پھرنہیں آنی 2 نے آتے ہی باکس آفس پر تہلکہ مچادیا اور پاکستانی فلموں کے سابقہ ریکارڈ توڑ دیے۔

باکس آفس پر بھی فلم نے اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑھے، فلم نے دنیا بھر میں 10کروڑ سے زائد کا کاروبار کیا جس میں سے صرف پاکستان میں 6 کروڑ75 لاکھ روپے اور بیرونِ مملک سے تقریبا 4 لاکھ روپے کا بزنس ریکارڈ کیا گیا۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 نے باقی دونوں فلموں لوڈویڈنگ اور پروازہے جنون کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔

واضح رہے کہ جوانی پھر نہیں آنی 2015 میں ریلیز کی گئی تھی جس نے باکس آفس پر کامیابی کے بعد اس کا سیکوئل ریلیز کیا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ ایکشن، ڈراما، افراتفری، مذاق مستی اور رومانس سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی کے پہلے پارٹ کی کہانی اُن چار دوستوں کے گرد گھومتی تھی جو اپنی شادی شدہ زندگی سے پریشان تھے اور اپنی ذمہ داریوں سے نالاں ہوکر دباؤ کا شکار تھے۔