پریانکا نک جونز کی منگنی پر گانا کس نے گایا ؟

August 22, 2018

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکارنک جونس کی منگنی کے موقع پر دلہا میاں نے ایسا گانا گایا کہ سماں ہی باندھ دیا۔

ان دونوں شوبز دنیا میں ہر جگہ پریانکا اور نک جونز کی شادی کا چرچا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پریانکا نے مہمانوں کے سامنے اچانک نِک سے کہا کہ وہ ان کے لئے گانا گائیں۔

While we celebrate this auspicious #EidulAzha we should not forget the less fortunate and less privileged. Having them in thoughts is good but we must take time out and physically be there for them and share this occasion with them, it will be good for us too Ameen

نک نے اپنے والدین اور مہمانوں کے سامنے پریانکا کے لئے گانا گایا۔ نِک کے والد یہ یادگار مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتے دکھائی دئیے۔

 

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا کی منگنی امریکی گلوکار اور ان کے قریبی دوست نک جونس کے ساتھ ممبئی میں ان کی رہاش گاہ پر بھارت کے روایتی رسم و رواج کے ساتھ ہوئی۔ منگنی کی تقریب میں صرف ان کے رشتہ دار اور قریبی دوست شریک ہوئے تھے۔

دولہا نک جونس اوردلہن پریانکا چوپڑا نے روایتی لباس پہن رکھا تھا، پریانکا نے پیلے رنگ کا جوڑا ور نک جونس نے کرتا پاجاما پہنا تھا۔

 

 

اس موقع پر دونوں کی منگنی کیلئے خصوصی کیک بھی تیار کیا گیا تھا۔

cake