عید قرباں پر تین پاکستانی فلمیں نمائش کیلیے پیش کی جائیں گی

Muhammad Luqman
August 21, 2018

عیدالاضحیٰ کے موقع پر تین پاکستانی فلمیں نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہیں ۔ فلم 'جوانی پھر نہیں آنی 2'، 'لوڈ ویڈنگ' اور 'پرواز ہے جنون' سینما گھروں کی زینت بنیں گی ۔

رومانس اور مزاح کا امتزاج رکھنے والی فلم جوانی پھر نہیں آنی نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے تھے۔ اس عید پر اس فلم کا سیکوئل اس عید پر دھوم مچائے گا ۔

فلم میں اداکار ہمایوں سعید، فہد مصطفٰی، احمد علی بٹ، ماورا حسین اور کبرا خان اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔

کامیڈی لو اسٹوی، پنجاب کی ثقافت، اور سماجی مسائل کی ترجمانی پر مبنی فلم ۔ لوڈ ویڈنگ ۔ میں فہد مصطفی، مہوش حیات، ثمینہ احمد اور نور حسن بھی عید الضحیٰ پر شائقین کی داد سمیٹیں گے ۔

ایکشن، تھرل اور رشتوں کے تانے بانوں سے جڑی فلم پرواز ہے جنون میں ۔ حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامر، کبرا خان اور مرینہ خان فلم بینوں کی توجہ حاصل کرینگے ۔

پاکستانی فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد کو توقع ہے ۔ عید پر نمائش کے لئے تیار فلمیں لالی ووڈ کی بہتری میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گی ۔