زبردستی اقتدار سے بے دخل کیے جانے والے بادشاہ کی کہانی

Samaa Web Desk
August 21, 2018

ہالی ووڈ کی نئی فلم آوٹ لاء کنگ کی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔ فلم حقیقی کہانی پر مبنی ہے، جس کا موضوع اسکاٹ لینڈ کے لیجنڈ بادشاہ رابرٹ بروس کی زندگی ہے، جسے زبردستی جلا وطنی میں دھکیل دیا جاتا ہے، جس کے بعد وہ مجرموں کی مدد سے کیسے اپنا تخت اور حکومت واپس لیتا ہے۔

 

فلم کا مرکزی کردار کرس پین نے نبھایا ہے اور اس کے ساتھ انصاف کیا ہے، جب کہ ان کے ساتح ڈیویڈ میکنز نے بھی اداکاری کے خوب جوہر دکھائیں ہیں۔ فلم نومبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔