خواجہ سراؤں نےفیشن کےمیدان میں انٹری دےدی

Hareem Khan
August 18, 2018

خواجہ سراؤں نے فیشن انڈسٹری میں بھی قدم رکھ دیا۔ اسلام آباد میں برینڈ کی لانچنگ پر ماڈلنگ میں بھی صرف خواجہ سرا جلوہ نما ہوئے۔

خواجہ سرا بھی فیشن کے رنگ رنگ گئے۔اسلام آباد میں مایا نامی خواجہ سرا نے ملبوسات کا برینڈ  لانچ کیاتوجیسےسارے خواب پورے ہوگئے۔جدید فیشن کے تقاضوں کوپورا کرتے ملبوسات خواجہ سراؤں کے ساتھ دیگر شرکاء کے دل کو بھی بھا گئے۔

برینڈ کی شروعات کرنےوالی مایا کاکہناتھاکہ  خواجہ سراؤں کو بطور ماڈلز پیش کرنے کا مقصد دنیا کو یہ بتانا ہے کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں۔تقریب میں خواجہ سراؤں کی ادائیں  بڑی بڑی حسیناؤں کو بھی پیچھے چھوڑ رہی تھیں۔

فیشن کے جلوے بکھیرتے خواجہ سراؤں نے اپنی اپنی اداؤں سے پروفیشنل ماڈلز کو بھی مات دےدی۔