کرن جوہر نے اپنی نئی فلم ’تخت‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا

August 9, 2018

بھارتی فلم ڈائریکٹر کرن جوہر نے دو سال کے عرصہ کے بعد دوبارہ فلم ڈائریکٹ کرنے کا اعلان کردیا ۔

بھارتی فلم ڈائریکٹر کرن جوہر کی نئی فلم’تخت‘میں معروف اداکار رنویر سنگھ مرکزی کردار نبھائیں گے،ان کے ساتھ انیل کپور، کرینا کپور خان ،عالیہ بھٹ اور جھانوی کپور بھی فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔

کرن جوہر نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ وہ بہت پُرجوش ہیں ، یہ فلم مغل تخت کے لیے لڑی جانے والے جنگ کے گرد گھومتی ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی فلم میکر کرن جوہر نے آخری مرتبہ 2016 کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی ہدایات دی تھی۔