میک اپ کی دلدادا خواتین کےلیےخصوصی ورک شاپ

August 9, 2018

لاہور میں میک اپ کی شوقین خواتین کےلیے ہوئی خصوصی ورکشاپ ہوئی جس میں ماہر ٹرینرز نے سجنے سنورنے کے گُر بتائے ۔

میک اپ کرنےوالی خواتین کےلیےمنفرد ورکشاپ کاانعقاد کیاگیا۔منتظمین کاکہناتھاکہ  جس نے ورکشاپ اٹینڈ کی ، اسے میک اپ کےلیے کبھی پارلرجانے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔

 ورکشاپ میں گھریلوخواتین اورنوکری کرنے والی خواتین نے شرکت کی۔ خواتین کورنگت کی منابست سے شیڈز کے استعمال کا ہنر سکھایا گیا۔ان کاکہناتھا کہ ہمارے لئے میک اپ کرنا ایک مسئلہ تھا اور دوسروں پر انحصار کرناپڑتا تھا۔ ورک شاپ میں میک اپ سائنس کی ماہر نے بھی خصوصی لیکچردیا۔ورکشاپ کے بعد شرکاء کو سرٹیفکیٹ بھی ملے ۔