قربانی کے جانوروں میں بھی قرعہ اندازی کی پیش کش آگئی

قربانی کے جانوروں میں بھی قرعہ اندازی کی پیش کش آگئی

Samaa Web Desk
August 9, 2018

کراچی میں فریج اور ڈیپ فریزر خریدنے پر قرعہ اندازی کے ذریعے قربانی کے لیے مفت مویشی دینے کی اسکیم آگئی۔

کراچی میں الیکٹرانک آئٹم فروخت کرنے والوں نےمویشی کی قرعہ اندازی کی اسکیم ہی متعارف کرادی۔ فریج اور ڈیپ فریزر لینے پر قرعہ اندازی ہوگی جس میں نام نکلنےپر قربانی کے لیے مویشی مل سکتےہیں۔

اس حوالےسے مفتی نعیم کاکہناہےکہ شرعاً کوئی مسئلہ نہیں ہے،یہ آپ کی ملکیت ہے، قربانی کرسکتے ہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے اس آفرسے فائدہ اٹھاناشروع کردیاہے۔