Friday, January 28, 2022  | 24 Jamadilakhir, 1443

خیبرپختونخوا کے بچوں کیلئے تیرنا اب مشکل نہیں

SAMAA | - Posted: Aug 2, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 2, 2018 | Last Updated: 3 years ago

سوئمنگ پول تو امیروں کے بچوں کیلئے ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پشاور میں غریبوں کے بچے شہر کے اردگرد نہروں میں نہاکر مفت میں گرمی کی شدت کو مات دیتے ہیں۔

خیبرپختونخوا کے دیہی علاقوں میں بھی بچے ایسا ہی کرتے ہیں، گرمیوں کے آتے ہی دریا کے کناروں پر رش بڑھ جاتا ہے، لیکن کیونکہ یہ تیرنا نہیں جانتے، اس لئے ڈوب کر اپنی جانیں گنوادیتے ہیں۔

خیبرپختونخوا کے دریاؤں اور نہروں میں ڈوب کر جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد افسوسناک ہے، یہی وجہ ہے کہ اکثر اضلاع نے تعطیلات میں تیراکی پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

گزشتہ تقریباً 4 سال کے عرصے میں 600 سے زائد نوجوان اور بچے ڈوب کر زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، حادثات میں اکثر اوقات ایک خاندان کئی بچوں کو بھی کھو چکے ہیں۔

تیراکی کے چند ماہر افراد نے فیصلہ کیا کہ اس صورتحال کو تبدیل کرنے کا واحد راستہ غریب بچوں کو تربیت کی فراہمی ہے۔ خیبرپختونخوا سوئمنگ ایسو سی ایشن کے صدر آصف اورکزئی نے دیگر 8 کوچز کے ساتھ مل کر تیراکی سیکھنے کے خواہشمندوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت دینے کی پیشکش کی ہے۔

سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں ہم عموماً دور دراز کے گاؤں جا کر دریا میں تیراکی کرنے والے بچوں کا مشاہدہ کرتے ہیں اور پھر اپنے پیشہ ورانہ سمر ٹریننگ کیمپ میں شمولیت کیلئے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ رواں سال گرمیوں کے دوران قیوم اسٹیڈیم میں 130 کم عمر تیراکوں کو تربیت فراہم کی جاچکی ہے۔

ایک کوچ منیب احمد کہتے ہیں کہ قابلیت کی تلاش کے دوران کئی امور میں کامیابی ملی، نو عمر لڑکوں کا جوش و جذبہ بڑھا، انہیں مفید مشورے اور تیراکی کے مشکل سبق ملے، اگر وہ خوش قسمت رہے تو کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے پائیں گے۔ وہ بولے کہ ’’ہم نے ایسے بچوں کو پروفیشنل ٹریننگ دی جو کوچز سے تربیت لینے کی حیثیت نہیں رکھتے تھے‘‘۔

ہر سال دو کیٹیگریز میں مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جونیئر کیٹیگری میں انڈر 12، انڈر 14 اور انڈر 16 حصہ لیتے ہیں۔ اوپن کیٹیگری میں سینئرز کو تربیت دیتے ہیں۔ نیشنل جونیئر سوئمنگ چیمپئن شپ 2017ء میں خیبرپختونخوا نے 33 برانز میڈلز جیتے۔

آصف اورکزئی کی خواہش تھی کہ نومبر میں ہونیوالی چیمپئن شپ کیلئے سردیوں میں بھی سوئمنگ پولز کو آباد کرپاتے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube