پریانکا چوپڑا کی امریکی گلوکار سے منگنی کی خبریں

Samaa Web Desk
July 28, 2018

 مغربی اور بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونز سے ساتھ منگنی کرلی ہے۔

میڈیا میں جاری رپورٹس کے مطابق منگنی کی چھوٹی سی تقریب پریانکا کے ٓابائی شہر میں ہوئی۔ بالی ووڈ اداکارہ اور امریکی گلوکار و اداکار نک جونز کی قربت کے چرچے گزشتہ کئی ماہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے تھے، تاہم اب دونوں کی جانب سے اس دوستی کو نیا رشتہ دے دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 36سالہ اداکارہ نے 25سالہ نوجوان گلوکار و اداکار کے ساتھ اپنی سالگرہ سے ایک ہفتہ قبل بھارت میں ہی منگنی کی تھی اور اب اکتوبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

خبریں سامنے ٓانے پر پریانکا اور نک جونز کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر خبریں سامنے آنے پر دونوں جانب سے بڑی تعداد میں مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا۔ نک جونز کی منگنی کی اطلاعات پر کئی لڑکیوں کے دل کرچی کرچی ہوگئے۔

 

واضح رہے کہ ان افواہوں کو بالی ووڈ کے ہدایت کار علی عباس کے ٹوئٹ کے بعد تقویت ملی ہے، جس میں انہوں نے ذو معنی انداز میں فلم بھارت سے پریانکا کے آؤٹ ہونے کی خبر دیتے ہوئے نئی زندگی کیلئے مبارک باد دی تھی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کچھ عرصے سے پریانکا اور نک کے ہاتھوں میں ایک جیسی انگوٹھی بھی دیکھی گئی ہے۔