کیا آپ اس چیلنج کیلئے تیار ہیں؟؟

July 11, 2018

معروف ماڈل نادیہ حسین کی جانب سے عوام الناس کیلئے ایک نئے اور انوکھے چیلنج کا آغاز کیا گیا ہے۔

تصاویر شیئرنگ کی سائٹ انسٹا گرام پر نادیہ حسین کی جانب سے بغیر میک اپ ایک تصویر جاری کی گئی ہے۔ نادیہ نے یہ تصویر صبح سو کر اٹھتے ہی لی تھی، جس میں کوئی میک اپ وغیرہ یا فلٹر کا استعمال نہیں تھا۔

نادیہ نے اس پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے امریکی ماڈل سنڈی کروفورڈ کے چیلنج (اس طرح سو کر اٹھانا) کو اپناتے ہوئے اپنی بغیر میک اپ سیلفی شیئر کی جبکہ نادیہ نے ساتھی اداکارہ ماہرہ خان، سجل علی، عائشہ عمر اور ماورا حسین کو بھی چیلنج کیا کہ وہ اپنی بغیر میک اپ کے لی گئیں سیلفیز شیئر کریں۔نادیہ نے اپنی پوسٹ میں واضح کیا کہ اس طرح وہ اپنے مداحوں کو ظاہری خوبصورتی کے بجائے اصل خوبصورتی پر فوکس کرنے کا حوصلہ دے رہی ہیں۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ نادیہ کے اس چیلنج کو ابھی تک کسی اداکارہ، ماڈل کی جانب سے قبل نہیں کیا گیا۔

تاہم روایتی طور پر اکاؤنٹ پر موجود فالوورز نے نادیہ کی اس تصویر پر حسب روایت شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور بھونڈے جوابات دیئے۔

لوگوں کی جانب سے حوصلہ شکن جملوں پر نادیہ نے صبر اور عقل مندی سے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ افسوس کی بات ہے، لیکن واقعی خواتین ہی دوسری خواتین کو نیچا دکھاتی ہیں‘۔امید ہے نادیہ حسین کے اس اقدام سے اور بھی خواتین آگے بڑھ کر ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔