رنگا رنگ پولو فیسٹول اختتام پذیر ہوگیا

July 10, 2018

شندور میں جاری تین روزہ رنگا رنگ پولو فیسٹول چترال کی جیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

میلے میں ہزاروں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے شرکت کی۔

سطح سمندر سے ساڑھے بارہ ہزار فٹ بلندی پر شندور کے مقام پر شندور پولو فیسٹول منعقد ہوا۔ روایتی حریف چترال نے گلگت کو پانچ کے مقابلے میں دس گول سے شکت دے دی۔