شاقلشٹ فیسٹیول کی رونقیں 12جولائی سےلگنےوالی ہیں

July 10, 2018

اپر چترال وادی کھوت کی دلکش اور  سیاحتی مقام شاقلشٹ میں تین روزہ جشن 12جولائی سے شروع  ہونے والاہے۔

جشن شاقلشٹ ویلفیئر کمیٹی کی جانب سے اس ایونٹ کا انعقاد  پہلی بار ڈسٹرکٹ سطح پر کیا جا رہا ہے۔شاقلشٹ وسیع وعریض رقبے پر پھیلا ہوا سرسبزو شاداب میدان ہے جہاں پہاڑوں سے گرتے آبشاروں کی وادی موجود ہے۔ اس مقام پرسیاحوں کے لئے حسین مناظر کے ساتھ ساتھ  تاریخ سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے بھی دلفریب مقامات بھی موجود ہیں۔

شاقلشٹ شندور کی طرح دور افتادہ اور کھٹن سفر کا تقاضا بالکل نہیں کرتا بلکہ  ٹاؤن کھوت سے صرف پینتیس چالیس منٹ کے فاصلے پر تمام ضروریات زندگی با آسانی ہر شخص کو میسر ہیں۔

جشن شاقلشت میں پولو،فٹ بال،بزکشی اور دیگر کھیلوں کے علاوہ پیراگلائڈنگ کے شاندار مظاہرے بھی پیش کئے جائیں گے۔سیاحت کے شوقین بلند ترین جگہ پر کیمپنگ ،روایتی موسیقی اور پرکیف ماحول سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں ۔