Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

خواجہ سرا نے مس یونیورس کا مقابلہ حسن جیت لیا

SAMAA | - Posted: Jul 4, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 4, 2018 | Last Updated: 2 years ago

جی ہاں اگر آپ کو کوئی یہ خبر بتائے کہ خواجہ سرا نے مس یونیورس اسپین 2018 کا مقابلہ حسن جیت لیا ہے، تو اسے جھوٹ نہ سمجھیں، بلکہ یہ سچ ہے۔

اسپین کے شہر مالقہ میں چھٹے سالانہ مقابلہِ حسن کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلے میں شرکت کرنے کیلئے ملک کے مختلف حصوں سے آنے والی 23حسیناؤں نے حصہ لیا۔

 

مختلف راؤنڈز میں تقسیم اس مقابلے کے فائنل راؤنڈ کیلئے 8 حسیناؤں کا انتخاب کیا گیا، جب کہ ججز اور حاضرین کے متفقہ ووٹ کے بعد 26سالہ اینجلا پونس نامی خواجہ سرا نے مس یونیورس اسپین 2018 کا ٹائٹل حاصل کرلیا۔

 

مقابلے میں حاضرین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی، جب کہ ٹیلی وژن پر بھی لاکھوں افراد نے یہ ایونٹ براہ راست دیکھا۔

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جب کسی خواجہ سرا نے مس یونیورس کا ٹائٹل حاصل کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube