ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ہالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار ٹام کروز کی سالگرہ

1 year ago

ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز آج اپنی چھپن ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

 

فلم ٹاپ گن سے شہرت پانے والے اداکار ٹام کروز 3 جولائی 1962 کو نیویارک میں پیدا ہوئے۔ وہ اب تک 39 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر آسکر سمیت کئی ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

انیس برس کی عمر میں ہالی ووڈ فلم دی اینڈ لیس لو سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے ٹام کروز کی فلمی زندگی ہو یا ان کی ذاتی زندگی وہ ہمیشہ سے ہی ہیڈ لائنز میں ہی رہے ہیں۔

سال 1996 میں ٹام کروز کی شہرہ آفاق فلم مشن امپاسبل نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا اور 64 ملین ڈالر کا ریکارڈ بزنس کر کے کئی ایوارڈز اپنے نام کر لیے۔

ٹام کروز کی 2005 کی شاہکار فلم وار آف دی ورلڈز نے 230 ملین ڈالر سے زائد کمائی کر کے خوب شہرت سمیٹی۔ ایک اور فلم بلاک بسٹر فلم” ایج آف ٹو مارو” میں مرکزی کردار نبھانے والے ٹام کروز فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

ٹام کروز نے مشن امپاسیبل سیریز کی چھٹی فلم فال آؤٹ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جو کہ رواں ماہ سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

ٹام کروز کی مشہور فلموں میں دی ممی، فیو گڈ مین، ، جیک ریچر، جیری مگوائیر، ونیلیا اسکائی، انٹرویو ودھ دی ویمپائر، ، آوبلیویئن، والکرائین، لیجنڈ، جیسی اہم فلموں میں لازوال اداکاری کے جوہر دکھائے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں