ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ڈرائیونگ کی اجازت ملتے ہی سعودی خاتون ریپر نے ویڈیو بناڈالی

1 year ago

سعودی خواتین نے ڈرائیونگ کی اجازت ملتے ہی بھرپوردلچسپی سے سڑکوں پرگاڑیاں دوڑانا شروع کردیں مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک خاتون ریپر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کر کے خوب توجہ سمیٹ لی ہے۔ چوبیس جون 2018 کو سرکاری طور پر سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملتے ہی سعودی خاتون ریپرگلوکارہ...

سعودی خواتین نے ڈرائیونگ کی اجازت ملتے ہی بھرپوردلچسپی سے سڑکوں پرگاڑیاں دوڑانا شروع کردیں مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک خاتون ریپر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کر کے خوب توجہ سمیٹ لی ہے۔

چوبیس جون 2018 کو سرکاری طور پر سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملتے ہی سعودی خاتون ریپرگلوکارہ لیسا اے نے گاڑی میں بنائی جانے والی سوشل میڈیا ریپ کی ویڈیو پوسٹ کی جو تیزی سے وائرل ہوگئی۔

گانے کے بول میں خاتون اس اقدام پرنہایت خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ اب کہیں بھی جانے کیلئے مجھے کسی کی ضرورت نہیں کیونکہ میرے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہے۔ میں مذاق نہیں کر رہی، آج میں خود ڈرائیو کر سکتی ہوں، میرے ہاتھ میں اسٹیئرنگ ، پاؤں کے نیچےایکسیلیٹر ہے۔ اورمیں اپنے عبایہ کے اوپر سیٹ بیلٹ باندھتی ہوں۔

خواتین کو یہ اجازت ملی تو چاند کی 14 تاریخ تھی جس کے حوالے سے لیسا سے نے یہ بول بھی شامل کیے کہ اپکو یاد نہیں آج دس تاریخ ہے یعنی کہ نو ٹیکسی۔

اس ویڈیو کو انسٹاگرام اور یوٹیوب پراب تک لاکھوں لوگ دیکھ اورشئیرچکے ہیں۔

ویڈیو کے آخر میں خاتون ریپرلفٹ کی پیشکش کرتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ خبردارزور سے بند نہ کرنا ورنہ میں سیٹ بیلٹ سے باندھ دوں گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں اٹھائیس سال بعد خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی گئی ہے جس کے بعد سےخواتین ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے دھڑا دھڑدرخواستیں دے رہی ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں