حمزہ علی عباسی نے ماہرہ خان کامشورہ مستردکردیا

Samaa Web Desk
June 25, 2018

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے قریبی دوست اداکارحمزہ علی عباسی کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد کچھ الگ ہی انداز سے دی۔ ماہرہ نے حمزہ سے امید لگاتے ہوئے انہیں ایک عادت ترک کرنے کا مشورہ دیا جس کا کوئی خاص فائدہ نہ ہوا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرماہرہ نے حمزہ کے نام پیغام میں انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دیگر چیزوں کے علاوہ امید ہے کہ اس سال آُپ ویڈیو گیمز کھیلنا چھوڑ دیں گے۔

حمزہ علی عباسی نے جواب میں شکریہ کے ساتھ مخلصانہ مشورہ رد کردیا۔ جوابی ٹویٹ میں بولے کہ ’’شکریہ خان ، لیکن ویڈیو گیمز نہیں چھوڑسکتا بلکہ مستقبل میں یہ گیمز زیادہ سے زیادہ جیتنے کی کوشش کروں گا۔

اب یہ تو ماہرہ ہی بہتر بتا سکتی ہیں کہ ویڈیو گیمز کے علاوہ دیگر چیزوں سے ان کی کیا مراد ہے۔ کہیں وہ بھی دیگر بہت سے لوگوں کی طرح حمزہ کی اداکاری سے زیادہ سیاست میں دلچسپی لینے سے نالاں تو نہیں۔