عید پر بھارتی فلموں کے بجائے پاکستانی فلمیں سنیما گھر میں دھوم مچائیں گی

عید پر بھارتی فلموں کے بجائے پاکستانی فلمیں سنیما گھر میں دھوم مچائیں گی

Samaa Web Desk
June 13, 2018

اس عید پر بھارتی فلموں کے بجائے پاکستانی فلمیں سنیما گھر میں دھوم مچائین گی ، عید سے پہلے فنکاروں کی جانب سے اپنی اپنی فلموں کو پروموٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

عید الفطر پر پاکستانیوں کیلئے بڑی عیدی ملنے والی ہے کیونکہ عید پر اس بار انٹرٹینمنٹ کا دھماکہ ہوگا کامیڈی رومینس اور تھرل سے بھرپور فلمیں ریلیز ہونے کو تیار ہیں ۔

خاندانی رشتوں کی اہمیت پر بننے والی فلم ’نہ بینڈ نہ باراتی ‘جبکہ ’ساتھ دن محبت ان ‘کے ساتھ جاوید شیخح کی فلم ’وجود ‘بھی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایک ساتھ چار پاکستانی فلموں کی نمائش پر اداکار بھی کافی پرجوش ہیں ،اداکاروں نے عید الفطر پر بھارتی فلموں پر پابندی کو مثبت قدم قرار دیا۔

بھارتی مظالم کے خلاف جنگ کرتی فلم ’آزادی‘میں اداکارمعمررانا ادکاری کے جوہر دکھائیں گے فلم میں معمر رانا کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف مجاہد کے کردار پرنظر آئیں گے، فلموں کی ریلیز سے قبل تمام اداکاراپنی اپنی فلموں کی پروموشن میں مصروف ہیں ۔