کراچی میں اپنی نوعیت کےمنفردپارک کاافتتاح عیدپرہوگا

Samaa Web Desk
June 13, 2018

کراچی والوں کوعید کا تحفہ مل گیا۔عسکری امیوزمنٹ پارک تیارہوگیا۔پارک میں 45 سےزائدجھولے موجود ہیں۔پارک کاافتتاح عید پر کیا جائیگا۔

کراچی میں عوام کی تفریح کے لئے عسکری امیوزمنٹ پارک تیارہوگیاہے۔پارک میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس 45 جھولے لگائے گئے ہیں۔پارک میں سلنگ شاٹ اور کراچی آئی توجہ کا مرکز بنے گاکیونکہ یہ جھولے پاکستان میں پہلی بار متعارف کرائے گئے ہیں۔

چھوٹے بچوں کے لئےپلے لینڈ اور تھری ڈی گیمزبھی رکھےگئےہیں۔

پارک کےجھولوں کے ٹکٹ سو سے تین سو روپے ہونگے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پارک میں موجود جھولے پاکستان کے کسی پارک میں پہلی بار دیکھنے کو ملیں گےجبکہ شہریوں کی سہولت کیلئے پانچ ایکڑ رقبے پر پارکنگ رکھی گئی ہے۔