عیدکی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں،نوجوانوں نےسیلونزکارخ کرلیا

Muhammad Suhaib Aslam
June 13, 2018

عید کی آمد پرجہاں خواتین کی تیاریاں عروج پرہیں وہیں نوجوان اوربچےبھی عید کی تیاریوں میں کسی سےپیچھےنہیں۔

عید کےروزخوبصورت دکھنا کس کی خواہش نہیں۔لاہوری کڑیوں کے بعدلاہوری منڈوں نے بھی کمر کس لی ہے۔کوئی فیشل کروا رہا ہے تو کوئی کٹنگ کروانے میں مصروف ہے۔

بیوٹی سیلون کا رخ کرنے والے نوجوان کہتے ہیں کہ چاند رات کے رش سے بچنے کے لئے وہ پہلے ہی بالوں کی تراش خراش کروانے آئے ہیں۔

سیلونز کے مالکان بھی درزیوں کی طرح  رمضان کے آخری عشرہ میں بکنگ بند کردیتے ہیں اور اب انہی کو ٹائم دیا جارہا ہےجن کی ایڈوانس بکنگ ہوچکی ہے۔

نوجوانوں کی عید کے لئے تیاری دیکھ کر لگتا ہے کہ بناؤ سنگھار میں یہ بھی عورتوں سے کسی صورت پیچھے نہیں۔