آئسکریم کھاتے ہی سردرد اوربخاراڑن چھو

Samaa Web Desk
June 10, 2018

آئس کریم کے فلیورتو آپ نے بہت سے کھائے ہوں گے لیکن ہالینڈ میں ایسی آئس کریم متعارف کرائی گئی ہےجسے کھا کر سر درد اور بخار سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔

کھاتے ہی بُخار اور سردرد رفو چکرکرنے والی اس انوکھی آئس کریم کو ڈچ باشندے کھا نہیں سکتے کیونکہ ہالینڈ کی فوڈ اتھارٹی نے دوا ملائی گئی آئس کریم کو فروخت کی اجازت دینے سے انکارکردیا ہے۔

بیکری مالک کو یہ آئس کریم بنانے کا خیال اس لیے آیاتاکہ ایسے افراد جو ادویات نہیں کھانا چاہتے وہ آئس کریم کھا کر سر درد اور بُخار سے نجات پاسکتے ہیں ۔

یہ آئس کریم دوا کے ساتھ ساتھ ذائقے دار بھی ہے ۔