ماہرہ خان نے نئی تصویر جاری کردی

June 5, 2018

گہرے سرخ رنگ سے ڈھکے منہ کو چھپائے یہ کون ہے؟ جی ہاں یہ آپ کی اور سب کی ہر دل عزیز ماہرہ خان ہیں، مگر یہ ایسے منہ کو چھپائے ہنس کیوں رہی ہیں ؟؟ نہیں پتا تو چلے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

یہ ماہرہ خان کا نیا روپ ہے، ارے ارے آپ پریشان نہ ہو، یہ روپ آپ کو صرف ماہرہ کی نئی آنے والی فلم"سات دن محبت ان" میں ہی نظر آسکے گا۔ سرخ جوڑے میں ماہرہ نیلی بنی ہوئی ہے۔

یوں تو اس تصور میں ماہرہ نے چہرہ چھپانے کی پوری کوشش کی ہے، تاہم ڈوپٹے سے جھلکتے تاثر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہرہ ہنستی ہوئیں کتنی پیاری لگ رہی ہیں۔

ہاتھوں میں سرخ اور سنہری چوڑیاں، ماتھے پر ٹیکا، کانوں میں جھمکیاں اور آنکھوں میں کاجل ڈالے کیا آپ بڑے پردے پر ماہرہ کا یہ روپے دیکھنے جائیں گے؟؟۔

 

 

 

دوسری جانب اپنے انسٹا گرام پر ماہرہ خان کی جانب سے پولکا ڈوڈ میں ساڑھی کو نئے انداز میں پیش کیا گیا ہے، جس میں ماہرہ انتہائی جاذب نظر لگ رہی ہیں۔