ہیری اورمیگھن کی شادی میں شریک مہمانوں کی موجیں

May 23, 2018

برطانوی شاہی خاندان کی شادی میں شرکت کیا کم اعزاز تھی کہ اہل خانہ کی جانب سے مدعو کیے گئے مہمانوں کیلئے گوڈی بیگز اور تحائف کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

تاہم کیا آپ کو معلوم ہے کہ مہمانوں نے ان تحائف کے ساتھ کیا کیا؟؟ نہیں تو چلیں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی میں شریک مہمانوں کیلئے خصوصی طور پر تیار کیے گئے گوڈی بیگز میں کیا تھا اور مہمانوں نے ان کے ساتھ کیا سلوک کیا۔

شاہی خاندان کی جانب سے ملنے والے گوڈی بیگز کو مہمانوں نے آئن لائن ویب سائٹ ای بے پر آن لائن فروخت کیلئے ڈال دیا، جس سے انہوں 4 سے 10 ہزار ڈالرز تک کمائے۔

ان آئن لائن بیگز کو خریدنے کیلئے 27 ہزار تک کی بولی لگائی گئی تھی۔ کپڑے کے بنے ان بیگ نما گوڈی بیگز کو مخصوص مہمانوں کو ہی دیا گیا تھا۔

شرکاء نے ان بیگز کو آن لائن ویب سائٹ پر فروخت کرنے کیلئے اشتہار لگا دیئے ہیں، جس کے بعد اب تک 50ہزار پونڈ فی بیگ کی بولی لگ چکی ہے، یعنی مہمانوں نے شاہی شادی کی دعوت بھی اڑائی اور دونوں ہاتھوں سے پیسے بھی خوب کمائے۔

بیگ پر بڑے بڑے سائز میں ہیری اور میگھن کے ناموں کے پہلے حروف نیلے رنگ سے درج تھے، جب کہ اس پر شادی کی تاریخ بھی تحریر کی گئی تھی۔

براؤن اور بلیو رنگ کے ان بیگوں میں شادی کی تقریب کا پروگرام، شارٹ بریڈ بسکٹس کا ایک ڈبہ، ایک بڑا سے چاکلیٹ کا سکہ، ،فرج پر چپکانے والا میگنٹ ، ایک پانی کی بوتل اور 20 فیصد ریاعت کوپن جس کے ذریعے آپ ونڈ سر محل کی گفٹ شاپ سے کوئی بھی چیز 20فیصد ڈسکاؤنٹ پر خرید سکتے ہیں، شامل تھا۔

واقعہ پر جب شاہی محل سے ردعمل جاننے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ شادی پر پورا برطانیہ شرکت کرنے کیلئے بے تاب تھا لیکن صرف 2640افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔