ونڈسرکیسل سے شاہی جوڑے کی 3 خصوصی تصاویرجاری

Samaa Web Desk
May 22, 2018

برطانوی شاہی خاندان نے پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی شادی کے موقع پرلی گئی تین خصوصی تصاویر جاری کردی ہیں۔

فیملی پکچرزمیں ولیم کے بچوں شارلٹ اور جارج کے علاوہ دیگر بچوں کے دل موہ لینےوالے انداز نے سب کے دل جیت لیے۔ جبکہ ایک اور تصویر میں ملکہ کی مسکراہٹ قابل دید ہے۔

تصاویر کیلئے فیشن فوٹو گرافرایلکس لوبومرسکی کی خدمات لی گئیں جوگزشتہ سال شاہی جوڑے کی منگنی کی تصاویر کیلئے بھی آفیشل فوٹوگرافر تھے۔

ونڈسرکیسل کے گرین ڈرائنگ روم میں بنائی گئی یہ آفیشل پورٹریٹس شاہی خاندان کی روایت ہے۔ پہلی تصویر میں بچوں کے علاوہ کوئین ایلزبتھ، ان کے بھائی پرنس فلپ، پرنس ولیم اور اہلیہ کمیلا پارکر، پرنس ولیم اور کیٹ میڈلٹن کے علاوہ میگھن کی والدہ ڈوریا کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ہیری کے بڑے بھائی پرنس ولیم کی شادی کے موقع پر بھی ایسی تصاویرجاری کی گئی تھیں۔ کیٹ اور ولیم کی تصاویر بکنگھم پیلس کے تھرون روم میں ہوگو برنارڈ نے کھینچی تھیں جو اس سے قبل ہیری اور ولیم کے والد پرنس چارلز کی 2005 میں کمیلا پارکر سے شادی کے موقع پر بھی آفیشل فوٹو گرافرتھے۔