پی آئی اے کی نوبیاہتا شاہی جوڑےکو پاکستان آنے کی دعوت

Samaa Web Desk
May 21, 2018

پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز نے حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ اداکاری میگھن مارکل کو پاکستان آکر یہاں کے شمالی علاقہ جات کی سیر کی دعوت دے دی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دونوں کو باضابطہ دعوت دیتے ہوئے پی آئی کی جانب سے لکھا گیا کہ شاہی شادی ہم نے بھی دیکھی اور شہزادی ڈیانا اور ان کا پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے دورے کو یاد کیا۔

ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم نے سوچا یہ کتنا شاندار ہوگا اگر نیا شادی شدہ جوڑا بھی ہمارے شمالی علاقوں کی خوبصورتی دیکھے۔ ہم تو تیار ہیں ، بس آپ دونوں بتائیں کہ کب آ رہے ہیں۔

ٹویٹ کے ساتھ شہزادی ہیری کی والدہ پرنسز ڈیانا کی دورہ پاکستان کے دوران لی گئی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جس میں وہ روایتی ٹوپی پہنے نظرآ رہی ہیں۔

قومی ائر لائن کی جانب سے جذبہ خیرسگالی کے تحت دی جانے والی دعوت یقیننا اچھی بات ہے لیکن ’’باکمال لوگ ، لاجواب سروس‘‘ کے بینر تلے ستائی جانے والی پاکستانی عوام کو یہ دعوت ایک آنکھ نہیں بھائی ، سب کو اپنے زخم یاد آنے لگے۔ مختلف تبصروں سے صارفین نے خوب دل کے پھپھولے پھوڑے۔