کانز فیسٹول سے واپسی پر ماہرہ خان کا الوادعی پیغام

Samaa Web Desk
May 18, 2018

ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ فرانس سے واپس وطن جاتے ہوئے میں آج اپنے آپ کو مزید باہمت اور با اعتماد محسوس کر رہی ہوں، یقیناً کانز میرے دل کا ایک حصہ ہے، یہاں سے جو سیکھا وہ زندگی بھر یاد رہے گا۔

فرانس میں ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے میں شرکت کے بعد پاکستانی اداکارہ اور ماڈل مائرہ خان پاکستان کیلئے روانہ ہوگئیں، تاہم روانگی سے قبل ماہرہ خان کی جانب سے انسٹا گرام پر ایک جذباتی تحریر پیش کی گئی۔

 

کانز فلم فیسٹول کو مزید یادگار بناتے ہوئے ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کے ساتھ دلی احساسات شیئر کیے۔ ماہرہ کا کہنا تھا کہ کانز میرے دل کا حصہ ہے، اتنے محبت بھرنے استقبال کا شکریہ، کاش کہ میں اپنے تمام جذبات اور احساسات یہاں بیان کر سکوں، تاہم ایسا ممکن نہیں۔

 

ماہرہ کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ایئرپورٹ روانگی کیلئے میں گاڑی میں بیٹھی ہوں اور یقین کریں، یہاں سے جاتے ہوئے آج میں اپنے آپ کو پہلے سے زیادہ مزید مضبوط محسوس کر رہی ہوں۔ کانز فلمی میلے کے دوران مجھے دنیا کی باہمت خواتین سے ملنے کا اتفاق ہوا، جو یقیناً نا قابل فراموش ہے۔

 

ریڈ کارپٹ آمد سے متعلق ماہرہ نے اپنے اعتماد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اتنے سارے کیمروں کے ساتھ با اعتماد ہو کر چلنا ایک خواب تھا جو پورا ہوا، اس سے زیادہ حسین اور کیا ہوگا کہ آپ کو دوستوں، رشتے داروں ، گھروالوں ور جاننے والوں کے لاتعداد محبت بھرے پیغامات موصول ہوں، جو مجھے ملے، اور یہ ہی وہ لمحے ہیں جو آپ کو زندگی میں آگے لے کر چلتے ہیں جب آپ کو محسوس ہوتا ہے اور آپ دیکھتے ہیں کہ کیسے آپ کے گھر والے ہر لمحہ آپ کے ساتھ ہیں اور واقعی اس کا کوئی نعمل البدل نہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اس موقع پر مائرہ خان نے اپنی ٹیم اور لورئیال کا بھی شیکریہ ادا کیا۔ خیال رہے کہ کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پہلے اداکار عدنان صدیقی تھے جنہوں نے 2008 میں ہالی ووڈ فلم ’اے مائیٹی ہارٹ‘ کی اسٹار کاسٹ کے ہمراہ کانز میں شرکت کی تھی، ان کے ہمراہ اداکارہ انجلینا جولی اور بھارتی اداکار عرفان خان بھی تھے۔ بعد ازاں سال 2013 میں ارمینا خان نے بھی کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔