کانز فلم فیسٹول، ماہرہ خان کی ریڈ کارپٹ پر آمد

May 15, 2018

بالا آخری مائرہ خان کانز فلم فیسٹول کے ریڈ کارپٹ پر نمودار ہوہی گئیں۔

فرانس میں میڈیٹیرین دریا کے کنارے آباد کانز کے شہر میں دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔ 71 ویں اس میلے میں دنیا بھر کے ستارے شرکت کر رہے ہیں۔

کانز فیسٹول،ماہرہ خان آج ریڈ کارپٹ پر جلوے دکھائیں گی

 

ماہرہ خان معروف بین الاقوامی بیوٹی برانڈ لوریال پیرس کی برانڈایمبیسڈر کے طور پر شرکت کرنے جارہی ہیں، جس کے بعد ماہرہ خان کو کانز فلم فیسٹیول میں پہلی بار پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہو جائے گا۔

 

 

 

 

 

 

فرانس آمد سے قبل پاکستان میں میڈیا سے گفت گو میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ابھی تک اس بات کا فیصلہ ہی نہیں ہوا کہ کون سالباس پہن کر کانز میں شرکت کرؤں گی اور اسی بات کو لے کر سخت پریشان ہیں۔ فلم فیسٹیول میں ہالی وڈ اداکارہ جولیان مور، جین فونڈا اور ایوا لنگوریا کی شرکت بھی متوقع ہے۔ آٹھ  مئی کو شروع ہونے والا کانز فلم فیسٹیول 19 مئی تک جاری رہے گا۔

فرانس آمد پر معروف برینڈ کی جانب سے ماہرہ کیلئے گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔

 

فلم فیسٹیول میں بالی ووڈ اداکارائیں کنگنا رناوت، دپیکا پڈوکون، سونم کپور، اپنی بیٹی کے ہمراہ ایشوریا رائے بچن بھی شرکت کررہی ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کانز فلم فیسٹیول کا شمار دنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹیولز میں کیا جاتا ہے اس لیے اس میں شرکت کرنا یقیناً کسی بھی اداکار کے لیے بہت بڑا لمحہ ہوگا۔

 

 

خیال رہے کہ کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پہلے اداکار عدنان صدیقی تھے جنہوں نے 2008 میں ہالی ووڈ فلم ’اے مائیٹی ہارٹ‘ کی اسٹار کاسٹ کے ہمراہ کانز میں شرکت کی تھی، ان کے ہمراہ اداکارہ انجلینا جولی اور بھارتی اداکار عرفان خان بھی تھے۔

 

 

 

اس کے بعد 2013 میں ارمینا خان نے بھی کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

 

 

 

 

اس سے قبل ماہرہ نے ریڈ کارپٹ ایونٹ سے قبل اپنی کچھ تصاویر بھی انسٹاگرام پر مداحوں سے شیئر کیں، جنہیں بہت سراہا جا رہا ہے۔