کانز فیسٹول،ماہرہ خان آج ریڈ کارپٹ پر جلوے دکھائیں گی

Samaa Web Desk
May 14, 2018

دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کانز فلم فیسٹول میں شرکت کیلئے موجود پاکستانی حسینہ ماہرہ خان نے اپنے دوسرے دن کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کردیں، جس میں ماہرہ پہلے سے بھی زیادہ خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔

الیان کے تیار کرہ نیلے اور سفید رنگ لباس کے بعد ماہرہ نے روشن رنگوں پیلے ، سفید اور نیلے رنگ کے لباس میں اپنی تصاویر جاری کی ہیں، جس میں وہ پہلے سے زیادہ خوب صورت نظر آ رہی ہیں۔

معروف برطانوی فیشن برانڈ سولز کے تیار کردہ اسپرنگ سمر کلاکشن 2018 کے ساتھ کرسٹین لوبوٹن کے جوتے نہایت جاذب نظر لگ رہے ہیں۔

 

فرانس میں میڈیٹیرین دریا کے کنارے آباد کانز کے شہر میں دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے، جہاں دنیا بھر کے ستارے کہکشاؤں کی طرح جگما رہے ہیں، میلے میں جہاں بھارتی اداکارائیں توجہ کا مرکز ہیں، وہیں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی پہلی بار 71 ویں کانز میلے میں شرکت کر رہی ہیں۔

ماہرہ خان معروف بین الاقوامی بیوٹی برانڈ لوریال پیرس کی برانڈایمبیسڈر کے طور پر شرکت کرنے جارہی ہیں، جس کے بعد ماہرہ خان کو کانز فلم فیسٹیول میں پہلی بار پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہو جائے گا۔

فرانس آمد پر معروف برینڈ کی جانب سے ماہرہ کیلئے گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔

 

فرانس آمد سے قبل پاکستان میں میڈیا سے گفت گو میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ابھی تک اس بات کا فیصلہ ہی نہیں ہوا کہ کون سالباس پہن کر کانز میں شرکت کرؤں گی اور اسی بات کو لے کر سخت پریشان ہیں۔

فلم فیسٹیول میں ہالی وڈ اداکارہ جولیان مور، جین فونڈا اور ایوا لنگوریا کی شرکت بھی متوقع ہے۔

 

 فلم فیسٹیول میں بالی ووڈ اداکارائیں کنگنا رناوت، دپیکا پڈوکون، سونم کپور، اپنی بیٹی کے ہمراہ ایشوریا رائے بچن بھی شرکت کررہی ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کانز فلم فیسٹیول کا شمار دنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹیولز میں کیا جاتا ہے اس لیے اس میں شرکت کرنا یقیناً کسی بھی اداکار کے لیے بہت بڑا لمحہ ہوگا۔