ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

آج کا دن ہر اولاد کے دل میں بسنے والی ہستی کے نام،”ماں” تجھے سلام

SAMAA | - Posted: May 13, 2018 | Last Updated: 2 years ago
Posted: May 13, 2018 | Last Updated: 2 years ago

وہ واحد ہستی ، جو ہر اولاد کے دل میں بستی ہے، جی ہاں.. وہ ہستی جس کے بنانے والے نے اس کے قدموں تلے جنت رکھی، جو دکھوں اور مصیبتوں کے سامنے ڈھال بن کر بچوں کو سکھ دیتی ہے، قدرت کا وہ انمول تحفہ ماں ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے، اگر آپ بھی اپنی ماں کو کوئی تحفہ دینا چاہتے ہیں تو اس سے بہتر دن اور کوئی نہیں۔

خوش نصیب ہے وہ اولاد جس کے پاس اس کی ماں جیسی نعمت اور دولت موجود ہے، مگر افسوس کچھ بدبخت ایسے بھی ہوتے ہیں جو اس نعمت کے ہوتے ہوئے بھی اپنے آپ کو اس کے پیار اور اس کے سائے سے محروم رکھتے ہیں، تاہم یہ دن ماؤں سے والہانہ محبت کے جذبات اور عقیدت مندی کے اظہار کا بہترین موقع ہے کہ آپ اس نعمت اور دولت کی قدر کریں۔

ماؤں کا عالمی دن بھی شاید انہیں بھولے بھٹکوں کیلئے ہے، جو ماؤں کے زندہ ہونے پر بھی ان کو بھلا دیتے ہیں۔ اس بات میں کوئی شک نہیں ماں کا نعم البدل کوئی نہیں، اگر اللہ تعالیٰ نے ماں کے پیروں تلے جنت رکھی ہے تو بلاشہہ یہ بات ماں کے مقام اور حیثیت کی ایمیت کو اجاگر کرنے کیلئے کافی ہے۔

 

 

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماؤں کے اس عالمی دن پر کوئی ماں کو تحفہ دے کر تو کوئی ماں کو اپنے ہاتھوں سے کھانا بنا کر اس دن کی اہمیت کو محسوس کرتا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ محبت کا خالص ترین رنگ ماں کے مقدس رشتے سے بندھا ہے۔

 

 

 

 

ماں سے اظہار محبت کا عالمی دن اس بات کا تقاضہ کرتا ہے کہ ہم اپنی ماں کی قدر کریں، اس کی عزت کریں، کیونکہ انسان کی کامیابی اس کی ماں کی دعاوں، محبت اور اس کیلئے کی جانے والی محنت کی ہی بدولت ہوتی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube