سونم کی شادی کے بعد تقریبات،سلمان،شاہ رخ کے ڈانسز

May 9, 2018

ممبئی میں ہونے والی بالی ووڈ اداکارہ سونم کی شادی کی تقریب میں بالی ووڈ ستاروں نے خوب رونق جمائی۔ سوشل میڈیا کے ذریعے ان کی شادی اور پارٹی کی تصویریں منظر عام پر آگئی ہیں۔

سونم کپور بھارتی ڈیزائنر انورادھا واکل کے تیار کردہ لال جوڑے اور زیورات میں خوبصورت اور خوش نظر آئیں۔

شادی میں بالی وڈ کے نامور ستاروں نے شرکت کی، جس میں امیتابھ بچن، ورون دھون، ارجن کپور، رانی مکھرجی، کرشمہ کپور، کرینہ کپور، سیف علی خان، ننھے تیمور، جیکولین فرنینڈز، رنویر سنگھ اور دیگر شامل تھے۔

سونم کپور نے اپنے شوہر آنند آہوجا کے ساتھ مل کر اپنا’ ویڈنگ کیک ‘ بھی کاٹا۔

سونم کی قریبی دوست اور معروف پیسٹری شیف پوجا ڈھنگرا نے یہ کیک تیار کیا

گزشتہ رات کی ویڈنگ پارٹی میں بالی وڈ اسٹار سلمان خان اور شاہ رخ خان دولہے میاں اور دلہن کے والد کے ساتھ مل کر خوب ڈانس کیا۔

سونم نے شادی ہوتے ہی انسٹاگرام پر اپنا نام سونم کپور سے تبدیل کر کے سونم کپور آہوجا کر لیا جبکہ فیس بک اور ٹوئٹر پر ان کا نام ابھی وہی ہے۔