مجھے کسی مرد نے نہیں خواتین نے ہراساں کیا،رابی پیرزادہ

Samaa Web Desk
April 25, 2018

کراچی : گلوکارہ میشا شفی کے بعد پاکستان کی پاپ گلوکارہ، ماڈل و اداکارہ رابی پیرزادہ نے ہراسمنٹ کے معاملے پر نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

شوبز کی دنیا میں اُٹھنے والا طوفان کسی طور تھمنے کا نام نہیں لے رہا کہ گلوکارہ میشاشفیع کے علی ظفر پر الزامات کے بعد اب گلوکارہ رابی پیرزادہ نے نئے انکشافات کردیئے ۔

گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ اُنہیں کسی مرد نے نہیں بلکہ خواتین نے ہراساں کیا، بہت عرصہ تک سمجھ نہیں آیا یہ پیار تھا یا ہراساں کیا؟۔

گلوکارہ نے کہا کہ باہمی رضامندی کے بغیر کوئی کسی کو ہراساں نہیں کرسکتا، مردوں سے زیادہ خواتین کے کردار کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔

کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر میشا شفیع اور علی ظفرکو آڑے ہاتھوں لیا دونوں پرخوب طنز کے تیر برسائے ہراسمنٹ کے الزامات کو سستی شہرت حاصل کرنے کا زریعہ قرار دیا، ساتھ ہی انہیں میڈیا کو استعمال نہ کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔

رابی کہتی ہیں کہ میشا شفیع، شرمین اور عائشہ گلالئی جیسی خواتین کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں، پاکستان میں جنسی طور پر ہراساں کیا جانا بہت بڑی، سنگین اور افسوس ناک حقیقت ہےلیکن دنیا میں بہترین مرد ساتھیوں کی کمی نہیں ہے ۔