سابق اداکارہ عائشہ خان اور میجر عبقہ کے نکاح کی تصاویر

Samaa Web Desk
April 14, 2018

راول پنڈی / کراچی : سابق معروف اداکارہ عائشہ خان میجر عقبہ حدید کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔ اداکارہ اور پاکستان آرمی کے آفیسر میجر عقبہ کی نکاح کی تصاویر سامنے آگئیں۔

عائشہ خان کے نکاح میں رشتے داروں اور قریبی دوست احباب نے شرکت کی۔

نکاح کی تقریب میں عائشہ خان نے انہوں نے ہلکے سنہرے رنگ کے روایتی غرارے کا انتخاب کیا۔ اداکارہ کا ولیمہ 15 اپریل کو معروف ہوٹل میں ہوگا۔

شادی کے دعوت نامے بھی تقسیم کیے جاچکے ہیں، جب کہ دونوں جانب سے شادی کی تیاریاں بھی دھوم دھام سے جاری ہیں۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ کی مہندی کی تصاویر تو پسند کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ عائشہ خان نے گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر شوبزکو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا جس سے ان کے مداحوں کو خاصی حیرت ہوئی، بعض کو لگا کہ شاید ان کا یہ فیصلہ وقتی ہے جبکہ کچھ نے اندازہ لگایا کہ وہ شادی کر رہی ہیں جو کہ درست ثابت ہوا۔

ایک سو چودہ لانگ کورس سے تعلق رکھنے والے میجر عقبا نے مختصر عرصے میں کئی اعزاز بھی اپنے نام کیے ہیں، وہ ایک غیر معمولی فوج کے ایک غیر معمولی فوجی افسر ہیں، جنہوں نے نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک بھی پاکستان کا نام روشن کیا، نہ صرف یہ بلکہ وہ معروف برطانوی ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں تربیت دینے والے پہلے پاکستانی فوجی افسر بھی ہیں، جہاں انہیں بہترین قابلیت کی بنیاد پر بحیثیت انسٹرکٹر تعینات کیا گیا۔

میجر عقبا حدید کو پاکستانی قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کام کا وسیع تجربہ ہے۔ عقبا کا تعلق بھی ایک فوجی گھرانے سے ہے۔ عقبا کے والد بریگیڈئیر حدید ملک پاکستان آرمی میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ میجر عقبا ملک اس سے قبل سینڈ ہرسٹ اسکول سے 2007 میں گریجویشن مکمل کر چکے ہیں، یہاں سے تربیت مکمل کرنے کے بعد عقبا کو وطن واپسی پر وزیرستان تعینات کیا گیا تھا، جہاں ان کی بٹالین فسٹ سندھ ریجمنٹ تعینات تھی۔

میجر عقبا نے سال دو ہزار چودہ کے سیلاب میں بھی نمایاں کارنامہ سرانجام دے کر، اپنی جان کی پروا کیے بغیر 22 فوجی جوانوں کو بچایا تھا۔ سینڈ ہرسٹ اسکول میں تربیت مکمل ہونے پر عقبا حدید ملک کو اعزازی شمشیر سے بھی نوازا گیا تھا۔ میجر عقبا اس سے قبل بھی کئی اہم پوزیشنز پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔

 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.