اداکارہ عائشہ خان اورمیجرعقبہ کی رسم حنا

Samaa Web Desk
April 13, 2018

کچھ عرصہ قبل ہی شوبزکوخیر باد کہنے والی سابقہ اداکارہ عائشہ خان زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر رہی ہیں۔ عائشہ اور میجرعقبہ کی تقریب مہندی گزشتہ روز منعقد ہوئی۔

اسلام آباد میں ہونے والی اس تقریب میں قریبی دوست احباب کے علاوہ شوبز سے عائشہ کے انتہائی قریبی دوست حمزہ علی عباسی بھی نظرآئے۔

عائشہ خان اور ان کے منگیترمیجرعقبہ کی جوڑی انتہائی خوبصورت لگ رہی تھی، مایوں میں پیلا جوڑا زیب تن کرنے والی عائشہ نے مہندی میں گولڈن اور میرون ڈریس پہنا جبکہ اس میچنگ میں میجرعقبہ نے بھی ان کا بخوبی ساتھ دیا جو سفید شلوار قمیض پر میرون ویسٹ کوٹ پہنے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ اداکارہ عائشہ خان نے گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر شوبزکو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا جس سے ان کے مداحوں کو خاصی حیرت ہوئی، بعض کو لگا کہ شاید ان کا یہ فیصلہ وقتی ہے جبکہ کچھ نے اندازہ لگایا کہ وہ شادی کر رہی ہیں جو کہ درست ثابت ہوا۔

کیونکہ کچھ روز بعد ہی عائشہ نے اپنے انسٹا گرم پیج پر اپنی اور منگیتر کی تصویر پوسٹ کر کے تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ کردیاتھا۔

ان کے منگیتر میجر عقبا برطانوی ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں تربیت دینے والے پہلے پاکستانی فوجی افسر ہیں،انہیں بہترین قابلیت کی بنیاد پر بحیثیت انسٹرکٹر تعینات کیا گیا۔فوجی گھرانے سے تعلق رکھنے والے میجر عقبا حدید کو پاکستانی قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کام کا وسیع تجربہ ہے۔عقبا کے والد بریگیڈئیر حدید ملک پاکستان آرمی میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔