عالیہ بھٹ انڈین جاسوس بنیں گی

April 11, 2018

کراچی: عالیہ بھٹ  فلم ’’راضی’’ میں  انڈین جاسوس کا کردار ادا کررہی ہیں۔ فلم کا ٹریلر جاری کردیاگیاہے۔

ہدایتکارہ میگھنا گلزار کی ہدایت میں بننے والی فلم’’ راضی’’ 11 مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی، فلم میں خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ انڈین جاسوس کا کردار نبھائیں گی جوپاکستانی شہری سےشادی کے بعد پاکستان میں جاسوسی کرتی ہیں۔

فلم کا ٹریلر گزشتہ روزریلیز کیا گیا جس کو کافی سراہا جا رہا ہے۔فلم میں اداکارہ عالیہ بھٹ کی اداکاری کی بھی تعریف کی جارہی ہے،فلم کو کرن جوہر نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس کی موسیقی شنکر،احسان،لائے کی جوڑی نےترتیب دی ہے۔

واضع رہے کہ ہدایتکارہ میگھنا گلزار مشہور شاعر و ہدایتکار گلزار کی صاحبزادی ہیں جو اس سے قبل ''فی الحال'' اور ''تلوار'' نامی فلموں کی ہدایت دے چکی ہیں۔