سلمان خان کی ضمانت ہوگئی

Samaa Web Desk
April 7, 2018

جودھ پور: بولی ووڈکےسپراسٹار سلمان خان کو بالآخر ضمانت مل ہی گئی ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جودھ پور نے درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا ۔

جودھ پور کی عدالت نے سلمان خان کی درخواست ضمانت پرمحفوظ فیصلہ سنادیا۔52 سالہ سپراسٹار سلمان خان کی ضمانت 50 ہزار کے عوض منظورکرلی گئی۔

جودھ پورجیل میں قیدی نمبر106 کا پہلا دن کیسے گزرا؟

سینٹرل جیل جودھپور میں سلمان خان نے دوراتیں قیام کیا۔52 سالہ سپراسٹار کی ضمانت کا فیصلہ جج رویندر کمار جوشی نےگزشتہ روز محفوظ کیا تھا۔

سلمان خان کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرنے والاجج تبدیل

واضح رہےکہ جمعرات کو جودھپور کی عدالت نے سلمان خان کو 19 سال پرانے کالے ہرن کے شکار کے مقدمے میں پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی ۔اس مقدمے میں ملوث دیگر اداکاروں سیف علی خان،تبو،سونالی باندرے اور نیلم کو بری کردیا تھا ۔