گوگل کی جانب سے نازیہ حسن کو سالگرہ کا تحفہ

April 3, 2018

کراچی : جنوبی ایشیا کی معروف گلوکارہ نازیہ حسن کے نام سے کون واقف نہیں ؟ حسن گلوکارہ کی 56 ویں سالگرہ کے موقع پر معروف سرج انجن گوگل کی جانب سے گلوکارہ کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سرچ انجن نے اپنا ڈوڈل کے نام کیا ہے۔

گوگل ڈوڈل میں نازیہ حسن کی پرچھائی کو ان کے مخصوص انداز میں پیش کیا گیا ہے، جس وہ اپنے روایتی انداز میں کھلے بال اور ڈوپٹے کے ساتھ موجود ہیں، جب کہ ڈوڈل میں نازیہ کے ارد گرد موجود قمقوں اور روشنیوں سے تصویر مزید دلکش بن گئی ہے۔ گوگل نے اپنے ڈوڈل میں اس وقت کی ترجمانی کی ہے جب پاکستان سمیت جنوبی ایشیا میں پاپ موسیقی کا آغاز ہوا اور لڑکیوں نے نازیہ حسن کے مخصوص انداز کو اپناتے ہوئے اسی انداز میں موسیقی کو اپنایا

تین اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہونے والی نازیہ حسن نے مختصر زندگی اور چھوٹی عمر میں ہی وہ نام، عزت اور شہرت کمائی کو کم ہی لوگوں کو نصیب ہوتی ہے۔ اپنی من موہنی شکل، خوب صورت آواز اور عادات کے باعث نازیہ نے مختصر عرصے میں ہی پاکستان اور سرحد پار لوگوں کے دل جیت لیئے۔

بلا شبہ پاپ کوئین کہنا صرف نازیہ حسن کو ہی جچتا ہے۔ نازیہ نے اپنے فنی کیرئر کا آگاز سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے بچوں کے پروگرام کلیوں کی مالا سے کیا اور اپنا پہلا اور شہرہ آفاق گانا دوستی گایا، جو آج بھی صدا بہار ہے۔

بعد ازاں برطانیہ میں نازیہ کی ملاقات بھارتی پروڈیوسر سے ہوئی، جن کے ساتھ نازیہ نے اپنا پہلا بولی ووڈ سپر ہٹ گانا آپ جیسا کوئی فلم قربانی کیلئے ریکارڈ کرایا، جسے عالمی شہرت ملی اور آج بھی سننے والوں کے کانوں کو بھلا لگتا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نازیہ حسن وہ پہلی پاکستان گلوکارہ تھیں جنہیں فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

نازیہ کی اپنے بھائی ذوہیب حسن کے ساتھ بھی جوڑی بہت مشہور ہوئی اور دونوں نے موسیقی انڈسٹری کیلئے کئی بہترین نغمے پیش کیے۔

ڈسکو دیوانے

پیار دیاں گلاں

آپ جیسا کوئی

بوم بوم

دل کی لگی

آنکھیں ملانے والے

وغیرہ شامل ہیں۔ پاپ موسیقی کا یہ درخشاں ستارہ 35 سال کی عمر میں پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث ڈوب گیا۔