Monday, November 23, 2020  | 6 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

آرنلڈ شوارزنیگر کی ہنگامی اوپن ہارٹ سرجری

SAMAA | - Posted: Mar 31, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 31, 2018 | Last Updated: 3 years ago

نیویارک : معروف ہالی ووڈ اداکار اور کیلیفورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شوارزنیگر کی ہنگامی طور پر اوپن ہاٹ سرجری کی گئی ہے۔

غير ملکي خبر رساں ادارے کے مطابق آرنلڈ شواز نيگر کو دل کي تکليف کے بعد فوري طور پر اسپتال منتقل کيا گيا۔ جہاں اوپن ہارٹ سرجري کے ذريعے اُن کے دل کے وال تبديل کيے گئے۔

برطانوی اخبار کے مطابق شوارزنیگر کے ناکارہ والو کی تبدیلی کے بعد ڈاکٹر کو اُن کی ہنگامی طور پر اوپن ہارٹ سرجری کرنا پڑی۔

 

ہالی ووڈ کے 70سالہ ٹرمینیٹر اسٹار کے قریبی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شوارزنیگر کو پہلے شیڈولڈ والو کی تبدیلی کے لئے جمعرات کو لاس اینجلس کے سیڈارس ۔سینائی اسپتال لایا گیا تھا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن تجرباتی طور پر تھا لیکن اس دوران پیچیدگیوں کی وجہ سے ہنگامی طور پر اوپن ہارٹ سرجری کرنا پڑی ، جو کئی گھنٹے جاری رہی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق آرنلڈ شوارزنیگر کی حالت اب بہتر بتائی جارہی ہے

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube