کرن جوہر کی ’’ہیٹ اسٹوری 5‘‘ ،ویڈیو دیکھیے

Samaa Web Desk
March 23, 2018

بالی ووڈ کے معروف فلمسازکرن جوہرنےانسٹا گرام پرایک ایسی ویڈیو شیئرکی ہے جس سے ان کے مداح تومحظوظ ہوئے لیکن جم جانے کے شوقین افراد سوچ میں پڑگئے کہ بھائی پھرایسی بھی کیا مجبوری ہے۔

ویڈیو میں کرن جوہر جم میں موجود ہیں اورایک نظم سناتے ہوئے اپنی نفرت کا کھل کر اظہارکررہے ہیں۔ کرن جوہر کے مطابق جب بھی جم جانے کا سچوں تو میرے دماغ میں شیطانی خیالات اور منفی سوچیں آنے لگتی ہیں۔

جم جانے کو حقیر سمجھنے والے کرن جوہر نے اپنی اس مزاحیہ نظم کاعنوان ’’مائی ہیٹ اسٹوری 5‘‘ رکھا ہے۔