شہنشاہ جذبات محمد علی کی 12ویں برسی

March 19, 2018

رپورٹر : قربان علی

لاہور : کئی کامیاب فلموں میں لازوال کردار ادا کرنے والے اداکار محمد علی کو بچھڑے بارہ برس بیت گئے، مگر ان کی یادیں آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

جاندار اداکاری اور مکالموں کی ادائیگی میں کمال مہارت رکھنے والے محمد علی نے طویل عرصے تک پاکستان فلم انڈسٹری پر راج کیا۔ شہنشاہ جذبات کے نام سے شہرت پانے والے محمد علی اداکاری کے دوران کردار میں اس قدر ڈوب جاتے کہ حقیقت کا گماں ہوتا تھا۔

دو سو ستتر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے محمد علی کو اپنی آواز کے اتار چڑھاو پر مکمل عبور حاصل تھا۔

محمد علی نے معروف اداکارہ زیبا سے شادی کی۔ محمد علی آج اس دنیا میں نہیں تاہم ان کا فن تادیر زندہ رہے گا۔